ممبئی، 16؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بنگلورمیں و واقع ہندوستانی خلائی تحقیق کا ادارہ (اسرو)اور بالی وڈ اداکارہ کٹرینہ کیف اور جوہی چاولہ سمیت دیگر کو یہاں 19؍ستمبر کو پریہ درشنی گلوبل ایوارڈ 2016سے نوازا جائے گا۔سماجی و ثقافتی اور تعلیمی تنظیم پریہ درشنی اکیڈمی کی طرف سے شروع کئے گئے اس ایوارڈکو حاصل کرنے والوں میں اسرائیل، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ میں مختلف علاقوں کے لوگوں شامل ہیں ۔مختلف علاقوں میں خدمات کے لیے نجی شخصیات اور تنظیموں کو ایوارڈ دیا جاتا ہے۔اکیڈمی کی جانب سے آج جاری ایک ریلیز کے مطابق نامور سائنس داں اور اسرو کے صدر اے ایس کرن کمار خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایجنسی کے بہترین کردار کے لیے ایوارڈسے نوازے جائیں گے۔32سال مکمل کرنے والا این جی او کیف کواسمیتا پاٹل میموریل ایوارڈ فاربیسٹ ایکٹر،جبکہ چاولہ کو سماجی وجوہات کو فروغ دینے کے لیے ان کے کردار کے لیے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔چاولہ نے موبائل ٹاور ریڈیشن کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے۔